پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عزم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام اور بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ "بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بغاوت ہے۔”

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ "بچے میری ریڈ لائن ہیں، وہ سب میرے لیے پیارے ہیں، اور ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کے ناسور ہیں اور ان کو پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا ہے، جس میں جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر ایک محفوظ نظام فراہم کیا گیا ہے تاکہ بچوں اور شہریوں کی حفاظت کی جا سکے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب کا ورچوئل سینٹر ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہل خانہ سے ملانے میں کامیاب رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں والدین یا اہل خانہ فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کریں تاکہ فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button