پاکستان
Trending

لاہور میں بسنت کی تیاریاں: پتنگوں کی فروخت شروع، قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر

 

لاہور : لاہور میں بسنت کی تیاریوں کے سلسلے میں پتنگوں اور گڈوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے اب تک 2246 ٹریڈرز کو کاروبار کی اجازت دی ہے، جبکہ رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا۔
ایک عام گڈا 300 روپے اور ڈیڑھ تاوا گڈا 500 روپے تک جا پہنچا ہے، جبکہ ڈور کا پناہ 4 سے 6 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پتنگوں کی خرید و فروخت صرف 8 فروری تک جاری رہے گی، جس کے بعد مکمل پابندی ہوگی۔
شہریوں نے قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ دکانوں پر خریداروں کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button