پاکستان
Trending

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں جانیں بچانے والے ہیروز کو 25 لاکھ روپے انعام سے نوازا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر 300 سے زائد افراد کی جانیں بچانے والے تین قومی ہیروز سے ملاقات کی اور فی کس 25 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیے۔

وصیت خان، انصار اور محمد خان نے اپنی ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اطلاع دی، جس سے بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے ان کی ہمت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے اور قوم آپ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی وارننگ نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

تینوں ہیروز نے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی پذیرائی پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button