گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کر لیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیویم ہوج نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز بنائے، جبکہ شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل چندرپال، عامر جانگو اور برینڈن کنگ بالترتیب 21، 21 اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بارش کے باعث پہلے روز کھیل متاثر رہا اور صرف 67 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز آج کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔




