کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بنیادوں پر مختلف علاقوں میں مؤثر آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن العزم کے دوران اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کے خاتمے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔




