پاکستان
Trending

آزادکشمیر انتخابات، نوجوان امیدواروں کی شمولیت سے سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ

 

مظفرآباد: آزادجموں وکشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، مختلف حلقوں میں امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔

انتخابات میں نوجوان امیدواروں کی بھرپور شرکت کو جمہوری عمل کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ نوجوان امیدواروں کا کہنا ہے کہ عوام کی زیادہ سے زیادہ انتخابی شرکت جمہوریت کے استحکام اور مضبوطی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

نوجوان امیدواروں کے مطابق ووٹ عوام کی طاقت ہے اور ہر شہری کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے انتخابی عمل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزادکشمیر کے عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button