پاکستان
Trending

میرپور ڈویژن میں آزادکشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ کل، 14 لاکھ سے زائد ووٹرز ووٹ ڈالیں گے

 

مظفرآباد: آزادکشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی۔

انتخابی حکام کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 1 ہزار 439 ووٹرز اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ووٹرز میں 7 لاکھ 25 ہزار 811 مرد جبکہ 6 لاکھ 75 ہزار 628 خواتین شامل ہیں۔ پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شفاف انتخابی عمل کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے ووٹ کے آئینی حق کا استعمال یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button