پاکستان
Trending

سندھ میں بارشوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات، رین ایمرجنسی ڈیسک فعال

 

کراچی: مون سون بارشوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، جبکہ صورتحال کی نگرانی کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں خصوصی رین ایمرجنسی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق رین ایمرجنسی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہے گا، جہاں شہریوں کی شکایات وصول کرکے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔

صوبائی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو بارشوں کے دوران نکاسی آب، شہری سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

حکومت سندھ کے مطابق مون سون کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ممکنہ مشکلات کے ازالے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button