پاکستان
Trending

جیل غیرت سے کاٹی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی ابھی سے شکایتیں کرنے لگ گئے: صدر آصف علی زرداری

 

وہاڑی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وہاڑی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں شکایات اور ملکی سیاسی صورتحال پر کڑی تنقید کی ہے۔
صدر زرداری نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "جیل غیرت سے کاٹی جاتی ہے”۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ابھی صرف ڈیڑھ سال ہوا ہے اور انہوں نے ابھی سے شکایتیں شروع کر دی ہیں، حالانکہ سیاست میں یہ تکالیف برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ اپنی قید کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب وہ جیل گئے تو بلاول معصوم بچہ تھا اور جب وہ رہا ہو کر باہر آئے تو بلاول کا قد ان سے لمبا ہو چکا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جیل کی سختیوں کے باعث انہیں رہائی کے فوراً بعد ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سابقہ دورِ حکومت پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے انکشاف کیا کہ گزشتہ چار سال دراصل پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ فیض حمید کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو حکومت چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، جس کا خمیازہ ملک نے بھگتا۔
موجودہ سیاسی سیٹ اپ کے حوالے سے آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ مل کر آگے چلنے کا مکمل ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جا رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button