پاکستان
Trending

بنگلہ دیش ایئر چیف کی جی ایچ کیو آمد، دفاعی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

راولپنڈی: بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے اور تربیتی پروگرامز بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایئر چیف نے پاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، جبکہ فیلڈ مارشل نے بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button