واشنگٹن:امریکی صدر نے ایران کے جوہری معاملے اور علاقائی سیکیورٹی پر کڑی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے تیار کی جانے والی انتہائی افزودہ یورینیم کو ہر صورت قبضے میں لے کر مٹا دیا جائے گا۔ خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ انتہائی اہم بحری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ پر اس وقت مکمل امریکی کنٹرول ہے اور اس کی ناکہ بندی بدستور جاری ہے۔
ایک طرف سخت عسکری دباؤ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے سفارتی رابطوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کشیدگی کے دوران بھی ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے اور وہ پرامید ہیں کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین یہ سنگین تنازع جلد ہی ختم ہو جائے گا۔




