بین الاقوامی
Trending

خلیج میں جنگ کے شعلے: بحرین پر حملوں کی سرکاری تصدیق، منامہ دھماکوں سے لرز اٹھا، امریکی پانچویں بحری بیڑے کے مرکز میں ہنگامی سائرن

 

منامہ : مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اب خلیجی ریاستوں تک پھیل گئی ہے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ ملک کے اندر حملے ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست جنگ چھڑ چکی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق منامہ میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ نے سلسلہ وار الرٹس جاری کرتے ہوئے پورے شہر میں ہنگامی سائرن بجا دیے ہیں۔
حکام نے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور فوری طور پر اپنے قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔دھماکوں کی آوازوں اور سائرن کے بعد دارالحکومت میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا مقیم ہے، جو کہ خطے میں امریکی عسکری طاقت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ منامہ میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کی وجہ سے ان حملوں کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔
ماہرینِ امورِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین پر حملے اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ جنگ اب دو ممالک سے نکل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button