پاکستان
Trending

پاک ایران سفارتی رابطہ: اسحاق ڈار کی ایران پر حملوں کی مذمت، خطے میں ’خطرناک کشیدگی‘ روکنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور

 

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے سائے گہرے ہونے پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کو غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دے دیا ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے ایران کی خودمختاری کے خلاف ہونے والی فوجی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف بلاجواز حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔پاکستان نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جارحانہ اقدامات روکیں تاکہ خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button