کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جارحانہ خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 6 اہم نفسیاتی حدیں روند ڈالیں۔ مارکیٹ کی اس غیر معمولی پرواز نے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ انڈیکس میں مجموعی طور پر 5,238 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 1,61,015 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1,55,777 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں آج مارکیٹ نے غیر متوقع تیزی دکھائی۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ اسی رفتار سے چلتی رہی تو انڈیکس جلد ہی مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ ایک ہی دن میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ مارکیٹ میں ‘لیکویڈیٹی’ (Liquidity) کی کوئی کمی نہیں ہے اور خریداروں کا دباؤ برقرار ہے۔




