پاکستان
Trending

سینیٹ میں نیب ترمیمی بل 2026 منظور: "اپوزیشن اپنا دور نہ بھولے”، اسحاق ڈار کی کڑی تنقید

 

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید لفظی جنگ کے بعد نیب ترمیمی بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ ایوان میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی جب اپوزیشن نے بل کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا، جسے ایوان نے مسترد کر دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپوزیشن کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے ایوان کو مچھلی منڈی بننے سے روکنے کی تاکید کی اور چند اہم حقائق سامنے رکھے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ بل حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے بطور "پرائیویٹ ممبر بل” پیش کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج قانون سازی پر شور مچا رہے ہیں، وہ اپنے دور میں محض چند منٹوں میں درجنوں بل منظور کرواتے وقت پارلیمانی اخلاقیات کیوں بھول گئے تھے؟
انہوں نے دو ٹوک کہا کہ جب بل ایوان کی اکثریت نے منظور کر لیا ہے تو اسے دوبارہ کمیٹی کو بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اس ترمیم کے ذریعے احتساب کے عمل کو مفلوج کیا جا رہا ہے، اس لیے اسے قائمہ کمیٹی میں زیرِ بحث لانا ضروری تھا۔
چیئرمین سینیٹ نے شور شرابے کے باوجود بل پر ووٹنگ کرائی، جس کے نتیجے میں حکومتی بینچوں کی اکثریت نے بل کی منظوری دے دی۔ اس منظوری کے ساتھ ہی نیب کے ڈھانچے میں اہم قانونی تبدیلیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button