پاکستان
Trending

پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملک کو سفارتی طور پر مضبوط کیا: عطا تارڑ

 

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے اور اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ قیادت کی بدولت پاکستان دفاعی اور سفارتی محاذ پر ایک طاقتور ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی عالمی سطح پر قیمتیں اوپر جاتی ہیں، تو اس کے اثرات دنیا کے ہر ملک پر پڑتے ہیں۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جو ہر معیشت کو متاثر کرتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دفاعی اور سفارتی سطح پر جو بہترین کردار ادا کیا ہے، اس نے پاکستان کو عالمی نقشے پر مزید معتبر بنایا ہے۔پاکستان اب پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے، اور کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button