پاکستان

جنگی تیاری یا سیاسی مہم جوئی؟ بھارت کی فضائی ناکامی پر دی اکانومسٹ کی رپورٹ

لندن:برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ نے بھارت کی فضائی ناکامی کو صرف عسکری کمزوری نہیں بلکہ ایک سیاسی اور اسٹریٹیجک غلطی قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کے جنگی طیارے نہ صرف ناقص تیاری کے ساتھ بھیجے گئے بلکہ ان پر نہ جدید میزائل نصب تھے، نہ حفاظتی سسٹم، اور نہ ہی قابلِ اعتماد سافٹ ویئر موجود تھا۔

جبکہ پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی اور رئیل ٹائم ڈیٹا کا فائدہ اٹھا کر درست نشانے لگائے۔ جنرل انیل چوہان کے اعترافات اور سیاسی قیادت کی محدود حکمت عملی نے بھارتی فضائیہ کو بے بس کر دیا۔

اس رپورٹ کے بعد نہ صرف رافیل ڈیل زیرِ سوال آ گئی ہے بلکہ مودی سرکار کے جنگی دعوؤں پر بھی عوامی اعتماد متزلزل ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button