کابل:افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، مختلف طالبان مخالف گروہوں کی جانب سے متعدد کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبر 2026 تک نیشنل ریزسٹنس فرنٹ، فریڈم فرنٹ اور یونائیٹڈ فرنٹ نے طالبان کے خلاف 73 حملوں کا دعویٰ کیا۔
رپورٹ کے مطابق دیگر مخالف گروہوں نے بھی طالبان کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دعوے کیے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث طالبان حکومت کو سکیورٹی کے محاذ پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
جریدے کے مطابق 2026 کے دوران طالبان مخالف گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں مسلح مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔




