پاکستان
Trending

محمود اچکزئی نے وزیراعظم کی دعوتِ مشاورت قبول کرلی، ملاقات کے لیے وقت طلب

 

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے وزیراعظم سے ملاقات اور مشاورت کے لیے مناسب دن اور وقت طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خط پر جواب دینے سے قبل محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کی، جس کے بعد وزیراعظم کو جوابی خط بھجوایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاقات کے لیے دن اور وقت مقرر کیا جائے گا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button