اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزارتِ اطلاعات کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈیجیٹل کمیونیکیشن سمیت وزارت کے مختلف شعبوں کے امور اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔
وزارتِ اطلاعات پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے وزارت کے مختلف شعبوں، ان کے دائرہ کار اور امورِ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ حمزہ شہباز کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور جاری سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
حمزہ شہباز نے وزارتِ اطلاعات کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے امور میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔




