پاکستان
Trending

ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو؛ عالمی امن کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار

 

تہران / اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور ایران کے خلاف ہونے والی حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کا نوٹس لے اور ان سے سخت جواب طلبی کرے۔ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ان اشتعال انگیز حملوں کا سدباب نہ کیا گیا تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی امن اور سلامتی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مستقل رابطے میں رہنے اور مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ایرانی صدر کا وزیراعظم پاکستان سے یہ رابطہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران اس نازک وقت میں پاکستان کے سفارتی کردار کو کلیدی اہمیت دے رہا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button