پاکستان
Trending

افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب: پاک فوج کا ژوب سیکٹر میں کامیاب آپریشن

 

راولپنڈی : سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے خلاف ایک بڑی اور مؤثر جوابی کارروائی مکمل کر لی ہے ۔پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی اہم ترین دفاعی پوزیشنوں، پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو براہِ راست نشانہ بنایا۔
شدید جوابی کارروائی کی تاب نہ لاتے ہوئے بزدل افغان طالبان اپنی پوسٹیں اور بھاری اسلحہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے ان پوزیشنوں کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ سرحدوں کی خلاف ورزی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا جواب اب اسی زبان میں دیا جائے گا۔ پاک فوج ملکی بقا اور سالمیت کے تحفظ کے لیے سرحدوں پر ہائی الرٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button