پاکستان
Trending

دفترِ خارجہ کا علاقائی استحکام کے لیے متحرک سفارت کاری کا عزم، افغان پروپیگنڈا مسترد

 

اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کلیدی سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاک ،افغان تعلقات پر ریاست کا دو ٹوک موقف پیش کر دیا۔
ترجمان نے ایران پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے برادر اسلامی ممالک کی سالمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان ممالک کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو خطے کے امن کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ تمام فریقین سے اپیل کی گئی کہ وہ عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
افغانستان کی جانب سے پاکستانی طیارہ گرانے کے حالیہ دعووں پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے انہیں "بے بنیاد اور پروپیگنڈا” قرار دے کر مسترد کر دیا۔پاکستان اپنی فضائی حدود اور جغرافیائی حدود کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ جب تک دہشت گردی کے سدِباب کے لیے ٹھوس اور قابلِ تصدیق شواہد فراہم نہیں کیے جاتے، پاکستان کی موجودہ افغان پالیسی میں کوئی نرمی نہیں لائی جائے گی۔بریفنگ میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ اقدامات کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button