کھیل
Trending

"فاتح کپتان کا شاندار اختتام: سرفراز احمد کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، پی سی بی کا بڑے اعزاز کا اعلان

 

لاہور: پاکستان کرکٹ کو عالمی فتوحات سے ہمکنار کرنے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ اس تاریخی موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں سرفراز احمد سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں قومی کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔
محسن نقوی نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کے احسانات کی مقروض رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے باوجود بورڈ ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے مستقبل میں بھی استفادہ جاری رکھے گا۔
ملاقات میں سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کے دورِ قیادت کو پاکستان کرکٹ کا سنہری دور قرار دیا گیا۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی تھی اور ٹی 20 فارمیٹ میں طویل عرصے تک عالمی نمبر ون رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک عہد کا اختتام ہوا ہے جس نے کروڑوں پاکستانیوں کو خوشیاں دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button