بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا ‘اعلانِ فتح’: ایران کی عسکری طاقت نیست و نابود، نیٹو اتحاد کی چھٹی

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو حیران کن پیغام دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی فضائیہ اور بحریہ سمیت تمام فوجی و ایٹمی صلاحیتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب امریکہ کو نیٹو (NATO) جیسے "ناکام” اتحاد کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔
وائٹ ہاؤس سے قوم اور صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہادنیا کی طاقتور ترین امریکی فوج نے ایران کے خلاف اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں بلکہ ہم مقررہ ہدف سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔ ‘برے لوگوں’ کی ایٹمی کوششوں کو ناکام بنا کر عالمی امن کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اتحادیوں کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم تجارتی راستے کھلوانے میں کسی نے مدد نہیں کی۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہابرطانوی وزیراعظم نے تعاون سے انکار کیا، اب جب ہم جیت چکے ہیں تو وہ دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی پیشکش کر رہے ہیں، ہمیں ان کی اب ضرورت نہیں۔”
نیٹو ممالک احمقانہ غلطیاں کر رہے ہیں، انہیں اس جنگ میں ہمارے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن اب ہم ان کے بغیر بھی فتح یاب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button