بین الاقوامی
Trending

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی بیٹے سمیت شہید

 

تہران : مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے دوران ایران کے دوسرے طاقتور ترین رہنما اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ علی لاریجانی ایک حملے کے نتیجے میں اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، علی لاریجانی جو کہ رہبرِ معظم کے بعد ملک کے دفاعی اور اسٹریٹجک فیصلوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے، ایک بزدلانہ کارروائی کا نشانہ بنے۔ اس واقعے میں ان کے صاحبزادے بھی ان کے ہمراہ تھے، جو اس جان لیوا حملے میں شہید ہو گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس المناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
علی لاریجانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ان کی شہادت سے کچھ دیر قبل ایک رقت آمیز پیغام جاری کیا گیا جس میں درج تھا: "خدا کا بندہ خدا سے جا ملا”۔ اس مختصر پیغام نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا ہے اور اسے ان کے الوداعی کلمات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس بڑی شہادت کے بعد ایران بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت سے ایران کی داخلی اور خارجہ پالیسی کے ایک اہم باب کا اختتام ہو گیا ہے، جبکہ تہران میں اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button