کراچی: ملکی معیشت کے لیے بڑی اور مثبت خبر؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا طوفان آگیا، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 51 ہزار کی تاریخی اور نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔ سرمایہ کاروں کے جوش و خروش نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کر دیا ہے۔
بدھ کے روز مارکیٹ کے کھلتے ہی سرمایہ کاروں نے جم کر خریداری کی، جس کے نمایاں پہلو درج ذیل ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں دورانِ ٹریڈنگ 1,018 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ انڈیکس نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 51 ہزار کی نفسیاتی سطح کو عبور کیا۔ اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 34 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس غیر معمولی تیزی کی وجہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی و معاشی استحکام ہے۔ مہنگائی کے اعداد و شمار میں کمی اور مستقبل میں شرحِ سود کے نیچے آنے کی امیدوں نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کی جانب راغب کیا ہے۔




