پاکستان
Trending

دہشت گردوں کے ٹھکانے جہاں بھی ہوئے نشانہ بنائیں گے، افغان سرزمین کا استعمال برداشت نہیں: چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 

راولپنڈی :چیف آف ڈیفنس سٹاف  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں علمائے اہل تشیع کے ایک وفد سے اہم ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، بین المسالک ہم آہنگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہااتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کا کردار کلیدی ہے۔علماء کو چاہیے کہ وہ غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔
فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پڑوسی ملک اور شرپسند عناصر کو واضح پیغام دیا دہشت گرد اور ان کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوئے، انہیں نشانہ بنایا جائے گا اور ملک میں کسی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے اپنے وعدے پورے کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button