اسلام آباد:پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
جے ایف 17 نے برطانیہ میں ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے ذریعے اپنی جدید آپریشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، جس سے پاک فضائیہ کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
سی 130 طیارے نے "Eyes in the Skies” تھیم پر مبنی آرٹ ورک کے ذریعے عالمی امن میں پاک فضائیہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
یہ ایئر شو پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور بین الاقوامی فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا، خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں۔
0 163 Less than a minute




