پاکستان
Trending

جی ایس پی پلس مخالف ‘لابی’ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا مطالبہ: ایف پی سی سی آئی کا حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا اعلان

 

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس (GSP+) اسٹیٹس کے خلاف ہونے والے ہر قسم کے پروپیگنڈے کو ملکی معیشت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ بزنس کمیونٹی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تجارتی مفادات کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض اور دیگر عہدیداروں نے واضح کیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات دلانے کا واحد راستہ برآمدات (Exports) میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا "ایکسپورٹ میں اضافہ صرف جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس لیے اس کے خلاف ہونے والا ہر طرح کا پروپیگنڈا فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پوری بزنس کمیونٹی ملکی معیشت اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحفظ کے لیے حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ اس مراعاتی تجارتی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت ترین قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
ایف پی سی سی آئی کے مطابق، جی ایس پی پلس پاکستان کے لیے صرف ایک تجارتی رعایت نہیں بلکہ معاشی استحکام کا ذریعہ ہے۔ پریس کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ برآمدی شعبے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ملک کو غیر ملکی قرضوں کے بوجھ سے نکالا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button