پاکستان

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری

بہاولپور : جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے ستلج کے قرب و جوار میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، متاثرین کی فوری طبی امداد کے لیے مفت میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں سیلاب زدگان کو علاج اور ضروری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، فوجی اہلکار متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

کمانڈر بہاولپور کور نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ادھر ریلیف آپریشن میں شامل تمام سول محکمے اور ادارے بھی فوج کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی فوری مدد کے لیے باہمی اشتراک سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔متاثرہ عوام نے فوج اور سول انتظامیہ کی فوری کارروائیوں اور بھرپور امداد پر اظہار تشکر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button