کھیل

پی سی بی نے حنیف محمد ٹرافی 2025-26 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک سیزن 2025-26 کے ابتدائی مقابلے "حنیف محمد ٹرافی” کا مکمل پلان جاری کر دیا ہے۔ اس چار روزہ کرکٹ ایونٹ میں ملک بھر کی بارہ علاقائی ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں دو علیحدہ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے گروپ میں آزاد جموں و کشمیر، فیصل آباد، حیدرآباد، کراچی وائٹس، لاہور بلیوز اور کوئٹہ شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، کراچی بلیوز، لاڑکانہ، ملتان اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 29 اگست کو لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔

حنیف محمد ٹرافی کے دوران مجموعی طور پر 30 نان فرسٹ کلاس میچز ہوں گے، جن میں ہر ٹیم اپنے گروپ میں پانچ مقابلے کھیلے گی۔

گروپ اے اور بی کی سرفہرست ٹیمیں بعد ازاں ملک کے صفِ اول کے ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کا حق حاصل کریں گی۔

یہ ایونٹ 29 اگست سے 25 ستمبر تک جاری رہے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button