راولپنڈی: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج نے جیل میں بدل دیا ہے اور خواتین و بچے بھی ظلم و ستم سے محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے زور دیا کہ کشمیر کی اپنی حیثیت ہے، خون سے لکھی گئی تحریک کبھی رائیگاں نہیں جائے گی اور آج کا دن کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کی یاد دلاتا ہے۔




