پاکستان

بچوں کو والد سے دور رکھنے کی کوشش، سیاست میں داخلے کی بات پر گرفتاری کی دھمکیاں؟جمائما کا شکوہ: 

لندن:پی ٹی آئی بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ایک بار پھر منظرِ عام پر آئیں، اس بار اپنے بیٹوں کے دفاع میں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں کو نہ صرف اپنے والد سے رابطے کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ پاکستان آنے پر گرفتاری کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

جمائما نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس رویے کو غیر جمہوری اور سیاسی انتقام قرار دیا۔

اسی دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے بیان دیا کہ اگر عمران خان اپنے بیٹوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں تو انہیں ملکی آئین و قانون کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ان نوجوانوں کے لیے سیاسی میدان میں داخلہ اتنا خطرناک بنا دیا گیا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button