پاکستان
Trending

"تیرے فتنے کا جواب حافظِ قرآن عاصم منیر ہے”، افغان شہری کی سپہ سالار کو زبردست خراجِ تحسین؛سرحد پار سے حق کی آواز

 

کابل / اسلام آباد : سوشل میڈیا پر ایک افغان شہری کے ویڈیو پیغام نے سرحد کے دونوں پار ہلچل مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک عام افغان شہری نے پاک فوج کی قیادت، بالخصوص آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ساتھ اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے فتنہ پرور عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
افغان شہری آپریشن غضب للحق کے دوران تباہ ہونے والے افغان ٹینکوں کے ڈھانچوں کے پاس کھڑا ہے اور طالبان سرغنہ ہیبت اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہر فرعون کے لیے ایک موسیٰ (علیہ السلام) آیا ہے، اور یاد رکھ! تیرے ہر فتنے اور شر کا مقابلہ کرنے کے لیے اللہ نے حافظِ قرآن عاصم منیر کو بھیجا ہے۔
اس ویڈیو کو دفاعی ماہرین خطے کی بدلتی صورتحال کا عکاس قرار دے رہے ہیں۔ افغان شہری نے تباہ شدہ عسکری ساز و سامان دکھا کر یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوتا ہے۔ سپہ سالار کو ‘حافظِ قرآن’ کے لقب سے پکارنا ان کی دینی اور عسکری ساکھ پر افغان عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اسے "حق اور سچ کی جیت” قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک افغان شہری کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ کی ایسی پرجوش حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود، سرحد پار بسنے والے لوگ بھی جنرل عاصم منیر کو خطے میں امن و امان کا اصل محافظ تسلیم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button