کراچی: پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس نے خریداروں کے چہروں پر رونق بکھیر دی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ نرخ سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اب نئی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے پر آ گئی ہے۔ 10 گرام نرخ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 87 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گیا ہے۔
مقامی قیمتوں میں اس بڑی کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کا گرنا بتایا جا رہا ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 71 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4,642 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کا فوری اثر مقامی نرخوں پر بھی مرتب ہوا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ کمی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب مارکیٹ مسلسل تیزی کی جانب گامزن تھی، تاہم عالمی قیمتوں میں اس غیر متوقع مندی نے مقامی قیمتوں کو بھی نیچے گرا دیا ہے۔




