راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیاں کسی داخلی معاملے کا نتیجہ نہیں بلکہ بھارت کی ایک منظم اور مربوط سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بھارت کی جانب سے اجیت دوول جیسے اعلیٰ سطحی حکام کی نگرانی میں ان حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے۔




