امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان کے نام جلد جاری کیے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ کی انتظامیہ کے لیے فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی تاکہ بہتر نظم و نسق کو یقینی بنایا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ منیسوٹا میں فوج کی تعیناتی کے لیے وہ ’محدود بغاوت کا ایکٹ‘ نافذ کر سکتے ہیں، کیونکہ کچھ کرپٹ ریاستی رہنما قانون پر عمل نہیں کر رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاستدانوں اور تمام سرکاری اہلکاروں کے خلاف وفاقی کارروائی کے ذریعے بدانتظامی ختم کی جائے گی




