پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف ڈیووس روانہ، عالمی سرمایہ کاری فورم میں پاکستان کے مواقع پیش کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی سرمایہ کاری کے لیے ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم 19 تا 23 جنوری تک کانفرنس میں شریک رہیں گے اور اس دوران مختلف عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔

دورے کا ایک اہم حصہ بزنس راؤنڈ ٹیبل ہے، جس کا مشترکہ اہتمام پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کر رہے ہیں۔ اس فورم میں عالمی سطح کی بڑی کمپنیوں کے رہنما شریک ہوں گے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے یا اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button