بین الاقوامی
Trending

امریکہ کا ایرانی جہاز پر قبضہ: عالمی سمندری حدود میں جنگی حالات پیدا

 

نیویارک / واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے خلاف "ناکہ بندی کی خلاف ورزی” کو جواز بناتے ہوئے ایک ایرانی بحری جہاز کو طاقت کے زور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی نے خطے میں ایک نئی اور ممکنہ طور پر بڑی عسکری لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ویڈیو میں امریکی فورسز کو جہاز کا گھیراؤ کرتے اور اسے اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس آپریشن کی تصدیق کی اور واضح کیا کہ "امریکہ ناکہ بندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا”۔ انہوں نے اسے ایران کے خلاف امریکی دباؤ کی مہم کا حصہ قرار دیا۔
امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ جہاز ناکہ بندی والے زون میں داخل ہو کر قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا، جس کے بعد اسے نشانہ بنا کر قبضہ کر لیا گیا۔
اس کارروائی کے بعد بحری تجارت کے لیے دنیا کے سب سے اہم راستوں (آبنائے ہرمز اور بحیرہ عرب) میں سیکیورٹی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ واقعہ محض ایک جہاز کا قبضہ نہیں بلکہ امریکہ کی جانب سے ایران کو دیا گیا ایک سخت ترین پیغام ہے۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ایران اس کا جواب سمندر میں ہی دے گا یا سفارتی محاذ پر عالمی برادری سے رجوع کرے گا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button