بین الاقوامی
Trending

اعلامیہ اقوام متحدہ: پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکہ کشیدگی میں کمی، جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم

 

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی پیش رفت کو عالمی امن کے لیے بڑی کامیابی قرار دے دیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کوششوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔
یو این چیف کے مطابق یہ جنگ بندی خطے کے مسائل کے مستقل اور جامع حل کی بنیاد بن سکتی ہے۔ ایران اور امریکہ کے لیے کشیدگی ختم کر کے مذاکرات شروع کرنے کا ایک اہم موقع پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس نازک مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں، جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے دور رہیں تاکہ امن کی یہ کوششیں ثمر آور ثابت ہو سکیں۔
مبصرین کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ بیان پاکستان کے بین الاقوامی وقار میں اضافے اور خطے میں اس کے ناگزیر کردار کی علامت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button