بین الاقوامی
Trending

"ایران جنگ امریکا کی بقا کی جنگ ہے”، 1.5 ٹریلین ڈالرز کا ریکارڈ دفاعی بجٹ ناگزیر: پیٹ ہیگستھ اور جنرل ڈین کین کی کانگریس کو بریفنگ

 

واشنگٹن: ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد پہلی بار امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور جنرل ڈین کین نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر قومی سلامتی اور جنگی صورتحال پر اہم ترین بیان جاری کیا ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کمیٹی کو مطلع کیا کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن کو ابھی صرف دو ماہ ہوئے ہیں، لیکن یہ امریکا کی بقا کا معاملہ ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہیگستھ کے مطابق امریکی عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ ایران ایٹم بم سے دور رہے۔ صدر ٹرمپ امریکا کو محفوظ بنانے کی جس پالیسی پر گامزن ہیں، پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔
بریفنگ کے دوران 1.5 ٹریلین ڈالرز کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جنرل ڈین کین نے اس بجٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید میدانِ جنگ میں ٹیکنالوجی کا کردار کلیدی ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے منظم فورس ہے جس نے ایران جنگ میں اپنے ابتدائی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں، تاہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ تاریخی سرمایہ کاری ضروری ہے۔
وزیرِ دفاع نے حیران کن طور پر ڈیموکریٹس کو ملک کا سب سے بڑا دشمن اور چیلنج قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور بعض ریپبلکنز کے مایوس کن اور شکست خوردہ الفاظ امریکی فوج کے وقار کے خلاف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں امریکی فوج بیرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہے، وہیں انتظامیہ کو داخلی طور پر ان سیاسی عناصر کا سامنا ہے جو ملکی مفادات کے خلاف بیانیہ بناتے ہیں۔
پیٹ ہیگستھ نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ دفاعی شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے، جس کا مقصد امریکی نوجوانوں کو ملکی دفاع کا حصہ بنا کر معیشت اور سکیورٹی دونوں کو مستحکم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button