اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‘معرکہ حق’ ملکی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس نے پاکستان کے سفارتی وقار کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج پاکستان عالمی سطح پر ایک ایسی قوت بن کر ابھرا ہے جس کے بغیر بین الاقوامی سفارتکاری ادھوری ہے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن پسندانہ حکمتِ عملی نے دنیا کو پاکستان کا گرویدہ بنا لیا ہے۔




