پاکستان
Trending

لانگ مارچ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار چیلنج، چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی طلب

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار صرف اسلام آباد کی حدود تک ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بیانِ حلفی طلب کرلیا اور دونوں افسران کو پیر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام اپنا مؤقف واضح کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button