پاکستان
Trending

حمزہ شہباز کا پمز ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کی کارکردگی پر بریفنگ

 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران حمزہ شہباز نے پمز کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس سے قبل حمزہ شہباز وزارتِ اطلاعات پہنچے تھے، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ عطاء تارڑ نے وزارتِ اطلاعات کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور امورِ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

حمزہ شہباز کو وزارت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button