پاکستان
Trending

ستھرا پنجاب پروگرام کی وسعت کا اعلان، ہر علاقے تک صفائی نظام پہنچانے کا عزم

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے حکومت کی جانب سے تمام ضروری وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

لاہور میں پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کسی بھی حکومت کی کارکردگی کا اہم معیار ہے اور اس شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبے کے ہر گلی، محلے اور شہر تک وسعت دی جائے گی تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس منصوبے میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button