اسلام آباد :حریت رہنما مشعال ملک نے معرکہِ حق کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کو ان کی شاندار خدمات اور استقامت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہِ حق محض ایک فوجی کامیابی نہیں بلکہ اس عزم کی علامت ہے کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔
مشعال ملک نے زور دیا کہ اس معرکے نے دشمن کو یہ واضح اور دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے وطن کے دفاع اور کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی شجاعت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے امید کی کرن ہے اور پوری قوم کا اتحاد ہی دشمن کی ہر سازش کے خلاف سب سے بڑی ڈھال ہے۔




