پاکستان
Trending

منشیات کیس میں نامزد انمول عرف پنکی ریمانڈ کے لیے پیش

 

کراچی: شہرِ قائد کی سٹی کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کے مقدمات میں نامزد مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی پیشی کے موقع پر اس وقت شدید کشیدگی اور ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے جب ملزمہ نے روتے ہوئے پولیس سیکیورٹی کو چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، تفتیشی حکام نے ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر مرد اور خواتین اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم اس کے باوجود احاطہ عدالت میں شدید دھکم پیل ہوئی اور ملزمہ نے آتے ہی چیخ و پکار شروع کر دی۔

جج کے سامنے پیش کیے جانے پر ملزمہ انمول عرف پنکی نے پولیس کے خلاف دہائی دیتے ہوئے عدالت میں بیان دیا "میرے ساتھ سراسر ظلم ہوا ہے، مجھے مارا پیٹا گیا اور مجھ پر تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد بنائے گئے ہیں۔ پولیس نے مجھے پچھلے 20 دنوں سے غیر قانونی طور پر اٹھایا ہوا تھا اور حبسِ بے جا میں رکھنے کے بعد اب عدالت لایا گیا ہے۔
دوسری جانب، پولیس نے ملزمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمہ شہر میں کوکین سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کی اہم کڑی ہے، اس لیے اس کے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری اور تفتیش مکمل کرنے کے لیے اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button