کراچی :کراچی کے علاقے سچل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملیر کی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ تھا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر ہی سچل سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی تھی، جس پر تفتیش کے لیے ریمانڈ درکار تھا، تاہم عدالت نے پولیس کی یہ درخواست رد کر دی۔ سچل تھانے میں درج مقدمے کے تحت اب ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
0 24 Less than a minute




