راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر 1971 کے جنگ میں پاک فوج کی شاندار کارکردگی اور بھارت کو دی گئی ذلت آمیز شکست کو سراہا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور وطن عزیز کے تحفظ میں پاک فوج کے اہم کردار سے آگاہ کیا۔ کالج کے پرنسپل نے ان کی گفتگو کو طلباء کے حوصلے بڑھانے والا قرار دیا۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” اور یہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔
شرکاء نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق کے کسی بھی خبر پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اور حقائق جانچنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی قربانی کو یاد کیا گیا، جنہوں نے ہر قسم کی بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔




